Home / پاکستان / سردی گئی نہیں بلکہ خطرناک ہو کر واپس آ گئی ۔۔۔محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی

سردی گئی نہیں بلکہ خطرناک ہو کر واپس آ گئی ۔۔۔محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی

لاہور (نیوز ڈیسک) مغربی ہواوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل، محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، آزادی کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

کی ہے۔ محکمہ موسمات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو گیا ہے- آئندہ 24 گھٹنوں کے دوران بارشوں کے ساتھ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ اتوارکے روز سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ تیز بارشوں کے باعث صوبہ خیبرپختونخوا کے اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن پر دیں، تا کہ واقعے کے وقت موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا جا سکے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی اور وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش کشمیر، اننت ناگ، 30سری نگرسٹی9، راولا کوٹ7، گڑھی دوپٹہ، کوٹلی5 جمونسٹی اور مظر آباد ، خیبرپختونخوا، کالام11، مالم جبہ 9اور سکردو میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

Share

About admin401

Check Also

15جون سے تعلیمی اداروں میں دوبارہ چھٹیاں ، طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی

15جون سے تعلیمی اداروں میں دوبارہ چھٹیاں ، طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی بہاولنگر، اسلام آباد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com