Home / پاکستان / سکول 28 مارچ تک نہیں بلکہ کب تک بند رہیں گے ؟وزیرتعلیم نے نیا اعلان کر دیا

سکول 28 مارچ تک نہیں بلکہ کب تک بند رہیں گے ؟وزیرتعلیم نے نیا اعلان کر دیا

بریکنگ نیوز!! سکول 28 مارچ تک نہیں بلکہ کب تک بند رہیں گے ؟وزیر تعلیم نے نیا اعلان کر دیا۔۔اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کورونا کم نہ ہوا تو

اسکول بند ہی رہیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تیزی سی بڑھتے کورونا کیسز پر کہا کہ امتحانات کے بغیر طلبا کو اگلی کلاسوں میں پروموٹ کرنے کا آپشن برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں امتحانات کی وجہ سے کورونا کے سائے منڈلا رہے ہیں اور اگر کورونا سے حالات زیادہ خراب ہوئے تو کچھ بھی ممکن ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ اگر بڑھتے کورونا کیسز میں کمی نہیں آئی تو اسکول بند رکھنے کا آپشن موجود ہے۔ ادھر پنجاب میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پنجاب کے سات شہروں میں آج سے تمام تعلیمی اداروں کو 15 دن کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ جن میں اسلام آباد، فیصل آباد، لاہور، گجرات، ملتان، راولپنڈی، سیالکوٹ اور لاہور کے تعلیمی ادارے شامل ہیں۔معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ تقریحی پارک شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ اور بلوچستان میں کورونا کیسز کی شرح کم ہے اور ان صوبوں میں 50 فیصد طلبہ تعلیمی اداروں میں حاضری دیتے رہیں گے۔

Share

About admin401

Check Also

15جون سے تعلیمی اداروں میں دوبارہ چھٹیاں ، طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی

15جون سے تعلیمی اداروں میں دوبارہ چھٹیاں ، طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی بہاولنگر، اسلام آباد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com