Breaking News
Home / پاکستان / وزیراعظم نے ملک بھر میں نئے الیکشن کا اشارہ دے دیا

وزیراعظم نے ملک بھر میں نئے الیکشن کا اشارہ دے دیا

وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر میں نئے الیکشن کا اشارہ دے دیا۔۔۔۔اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان

نے لانگ مارچ کا دبائو قبول کرنے سے انکا ر کرتے ہوئے ملک میں نئے انتخابات کا اشارہ دے دیا ہے ۔ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انھیں عوامی حمایت حاصل ہے ۔ نئے انتخابات سمیت سارے آپشنز مدنظر رکھنا پڑیں گے ، کسی میدان میں پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ کور کمیٹی میں وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ملک لوٹنے والوں سے سمجھوتا نہیں کر سکتے ، اپوزیشن کا لانگ مارچ عوامی مفاد نہیں این آر او لینے کے لیے ہے ، کور کمیٹی یاد رکھے اقتدار کے لیے نہیں نظام کی تبدیلی کے لیے آئے ہیں ، میدان چھوڑ کر نہیں بھاگیں گے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نہ پہلے دباؤ قبول کیا اور نہ آئندہ کسی دباؤ میں آؤں گا ۔ پہلے بھی ان کا مقابلہ کیا آئندہ بھی ان کا مقابلہ کروں گا ۔

Share

About admin401

Check Also

چیچہ وطنی میں محمد اسلم نامی ایک شخص کا جنازہ ادا کر کے دفنا دیا گیا لیکن اگلے ہی دن’’ مردہ ‘‘گھر واپس لوٹ آیا ، تفصیلات سامنے آتے ہی پورا علاقہ حیران رہ گیا

چیچہ وطنی میں محمد اسلم نامی ایک شخص کا جنازہ ادا کرکے دفنا دیا گیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com