Home / پاکستان / ایک ہی دن میں پاکستانی روپے کی بڑی چھلانگ! ڈالر کتنا نیچے آگیا؟ پاکستانیوں کے لیے خوشخبری

ایک ہی دن میں پاکستانی روپے کی بڑی چھلانگ! ڈالر کتنا نیچے آگیا؟ پاکستانیوں کے لیے خوشخبری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایک ہی دن میں پاکستانی روپے کی بڑی چھلانگ، ڈالر کی قیمت میں واضح کمی، امریکی کرنسی کی قیمت 156 روپے کی سطح سے بھی نیچے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت میں ایک ہی دن میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے، جس سے روپیہ مزید تگڑا

ہو گیا اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 98 پیسے ستا ہو گیا۔ انٹربینک میں ڈالر ایک سال کی کم ترین سطح پر 155 روپے 74 پیسے پر بند ہوا۔ جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ اوپن ماکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 40 پیسے کمی آئی، جس سے ڈالر کی قیمت 156.40 روپے ہو گئی۔ ڈالر کی قیمت میں ایک ہی دن میں بڑی کمی پر معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس اگست سے اب تک انٹربینک میں ڈالر 12 روپے 69پیسے سستا ہوچکا ہے۔ اور سات ماہ میں انٹربینک میں ڈالر168.43 روپے 43 پیسے کی بلند سطح سے اب تک سستا ہو کر155 روپے 74 پیسے کا ہوگیا ہے۔ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی کی وجہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے شروع کیے گئے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ منصوبے میں ساڑے پانچ ماہ میں اب تک 67 کرو ڈالر جمع ہونا قرار دیا گیا ہے۔ رواں مالی سال 8 ماہ میں ترسیلات زر 18 ارب 70 کروڑ ڈالر نے سے روپے پر دباو میں کمی ہوئی ہے۔قبل ازیں ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کی مسلسل بڑھتے ہوئی ایکسپورٹس اور ترسیلات زر ڈالر کی قیمت میں کمی کا باعث بن رہی ہیں۔ رواں مالی سال کے دوران اب تک کرونا بحران کے باوجود پاکستان کی ایکسپورٹس اور ترسیلات زر میں ریکارڈ اور اربوں ڈالرز کا اضافہ ہوا ۔ امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایکسپورٹس اور ترسیلات زر کی مد میں 50 ارب ڈالرز کا زرمبادلہ حاصل کر لے گا۔ ایک سال کے دوران اتنی ریکارڈ تعداد میں زرمبادلہ حاصل ہونے کی صورت میں پاکستانی روپے کی قدر میں یقینی طور پر اضافہ ہو گا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی آئے گی۔ امریکی ڈالر کی قدر میں کمی آنے کی صورت میں ناصرف ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی آئے گی، بلکہ حکومت پر بیرونی ادائیگیوں کا بوجھ بھی کم ہوگا۔

Share

About admin401

Check Also

پاکستان کے معروف گلوکار انتقال کر گئے

پاکستان کے معروف گلوکار انتقال کر گئے۔ لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کے لیجنڈ گلوکار مرحوم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com