Home / انٹرنیشنل / عرب ملک میں سیاحوں کے سکون کے لیے وہ کام کروایا جانے لگا جو پچھلے 100 سالوں میں نہیں ہوا

عرب ملک میں سیاحوں کے سکون کے لیے وہ کام کروایا جانے لگا جو پچھلے 100 سالوں میں نہیں ہوا

! ساری دنیا میں تمام ممالک کی کوشش ہوتی ہے کہ ان کے ہاں سیاحت کی صنعت کو فروغ ملے۔ سیاحت کے فروغ کے لیے سیاحوں کو مختلف طریقوں سے راغب کیا جاتا ہے لیکن لبنان  کے شہر برمانا کے میئر نے سیاحت کے فروغ کے لیے جو قدم اٹھایا ہے ، وہ دنیا کے کسی دوسرے  ملک میں کم از کم سیاحت کے فروغ کے حوالے سے

نہیں اٹھایا گیا۔ برمانا کے میئر نے سیاحت کو فروغ دینے کے لیے  گلیوں میں پیٹرولنگ کرنے والی خاتون پولیس اہلکاروں  کو مختصر کپڑے پہنا دئیے۔ اُن کا خیال ہے کہ اس سے ملک میں سیاح بھی آئیں گے اور ملک کا تاثر بھی دنیا کے سامنے بہتر ہوگا۔برمانا کے میئر  پیری ایچکرکا کہنا ہے کہ بحیرہ روم کے علاقے کے 99 فیصد سیاح شارٹس پہنتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دلکش ٹریفک پولیس کا نیا سکواڈٹاؤن میں سیاحت کے فروغ اور ملک کے تاثر کو بہتر بنانے میں مددگار ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وہ مغرب میں لبنان کی بے رنگ تصویر  کو بدلنا چاہتے ہیں۔لبنان میں ہرکوئی میئر کا ہم خیال نہیں۔ سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے سیاحوں کو لبھانے کے لیے دلکش خواتین کے استعمال کو غلط قرار دیا ہے۔ دیگر صارفین کا کہنا ہے  کہ مرد پولیس اہلکاروں کی وردی تو تبدیل نہیں کی گئی۔لوگوں کے ملے جلے ردعمل کے باوجود خواتین پولیس اہلکار اس تبدیلی سے خوش ہیں۔ انہیں امید ہے کہ ہر گرما میں ان کی وردی اسی طرح تبدیل ہوا کرے گی۔

Share

About admin401

Check Also

اس روایت کے پیچھے 1948 میں پیش آنے والا کونسا واقعہ ہے ؟

لاہور (ویب ڈیسک) میکڈونلڈ دو بھائیوں رچرڈ میکڈونلڈ اور موری میکڈونلڈ نے1948میں کیلی فورنیا میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com