حکومت نے بزرگ، نابینا اور معذور افراد کیلئے قومی شناختی کارڈ کے حصول کیلئے نئی سروس کا آغاز کیا ہے حکومت نے بزرگ، نابینا اور معذور افراد کیلئے قومی شناختی کارڈ کے حصول کیلئے نئی سروس کا آغاز کیا ہے۔حکومت کی جانب سے “موبائل مین پیک سروس” کے نام سے
نئی سروس کا آغاز کیا گیا ہے، جس کے ذریعے گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوایا جا سکے گا۔ تاہم ینشل ڈیٹا بیس ریگولیٹری اتھارٹی ( نادرا) کی یہ سروس بیمار، نابینا، ذہنی مریض اور بزرگ افراد کیلئے ہے۔ معذور افراد کیلئے شناختی کارڈ بنوانے کیلئے موبائل مین پیک سروس سے گھروں پر جا کر درخواست گزار کی تمام تر کارروائی مکمل کی جائے گی، جب کہ شناختی کارڈ بھی مقررہ مدت کے اندر رہائش گاہ پر ہی ارسال کر دیا جائے گا۔ وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے اسکولوں کی فیسیں نہ بڑھانے کے احکامات جاری کر دئیے ، تین بڑے نجی اسکولوں نے سالانہ فیس 5 فیصد کی بجائے 8 فیصد بڑھانے کی درخواست کی تھی ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے نجی اسکولزکی جانب سےفیس بڑھانے کی درخواست مسترد کر دی ، اس حوالے سے وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے فیس نہ بڑھانے کے احکامات جاری کردیے ہیں ۔