اسلام آباد (نیوز ڈیسک) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا
سلسلہ جاری ہے ۔ آزاد کشمیر کے شمال اور وسطی اضلاع میں دوسرے روز بھی بارش ہوئی جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری رہا ۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان ، خیبرپختونخوا ، پنجاب اور سندھ میں جیکب آباد اور لاڑکانہ میں بھی بادل برسے۔ کوئٹہ میں بھی بارش ہوئی جس کے ساتھ ہی بجلی غائب ہوگئی جبکہ بارشوں کے باعث ملک کے متعدد حصوں میں خنکی پھر لوٹ آئی ہے ۔ اُدھر اپر کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگئی ۔ محکمہ زراعت نے بارش کے باعث گندم کی فصل کو نقصان کا خدشہ ظاہر کیا ہے کیوں کہ ژالہ باری سے گندم کی فصل لیٹ گئی ہے جس کی وجہ سے گندم کی پیداوار ہدف سے کافی کم ہونے کی توقع ہے جس سے گندم کی قیمت ایک بار پھر بڑھنے سے گندم غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو جانے کا خدشہ ہے ۔