اسلام آباد (نیوز ڈیسک آن لائن) آلودگی انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے اور اس کے کئی نقصانات سے ہم آگاہ ہیں تاہم اب
ایک خاتون سائنسدان نے اس کا ایسا حیران کن نقصان بتا دیا ہے کہ سن کر مرد آلودگی کے خاتمے کے لیے دن رات ایک کر دیں گے ۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ڈاکٹر شینا سوان ماحولیات، افزائش نسل اور وبائیات کی ماہر ہیں۔ جن کا کہنا ہے کہ آلودگی کی وجہ سے مردانہ اعضا ئے مخصو صہ سکڑ رہے ہیں۔یہ دعویٰ ڈاکٹر شینا نے اپنی نئی کتاب میں کیا ہے۔ وہ لکھتی ہیں کہ ”روزمرہ استعمال کی اشیاءمیں پائے جانے والے صنعتی کیمیکلز کی وجہ سے مر دانہ عضو مخصو صہ چھوٹے ہو رہے ہیں، ان میں سپرمز کی تعداد کم ہو رہی ہے اور انہیں ایستادگی کا مسئلہ بھی زیادہ لاحق ہو رہا ہے۔مردوں کی صحت کو یہ سنگین نقصان بالخصوص پلاسٹک کی مصنوعات میں استعمال ہونے والے کیمیکلز سے پہنچ رہا ہے۔ یہ کیمیکلز مردانہ ہار مونز پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں جس کی وجہ سے مردوں کو مذکورہ بالا نقصانات درپیش آ رہے ہیں۔