بریکنگ نیوز! چھٹی کا دن تبدیل کر دیا گیا، اب اتوار کی بجائے جمعے کے دن چھٹی ہو گی۔۔۔۔لاہور (نیوز ڈیسک )ڈی سی
اوکاڑہ نے چھٹی کا دن تبدیل کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی اوکاڑہ نے تاجر وں اور سیاسی دباؤ پر چھٹی کے دن تبدیل کرتے ہوئے جمعہ اور ہفتے کی چھٹی کا اعلان کر دیا ہے ۔ دوسری جانب راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے انجمن تاجران کا اتوار کی چھٹی منسوخ کرنے کا مطالبہ منظور کر لیا ہے ، بازار جمعہ اور ہفتہ کو بند اور اتوار کو کھلے رہیں گے ۔ راولپنڈی میں چھٹی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔دوسری جانب وفاقی کابینہ میں ردو بدل کے حوالے وزیراعظم عمران خان کی پی ٹی آئی کے سینئر رہنماوں سے مشاورت ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ردو بدل کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماوں سے مشاورت کی جس میں اتحادی جماعتوں کو بھی وفاقی کابینہ میں نمائندگی دینے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔