Home / کاروبار / ڈالر کے پلے کچھ نہ رہا ، روپے کے مقابلے میں قدر میں تہلکہ خیز کمی

ڈالر کے پلے کچھ نہ رہا ، روپے کے مقابلے میں قدر میں تہلکہ خیز کمی

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) ملک کی معاشی صورت حال بہتر ہوتے ہی ڈالر کا زوال شروع ہو چکا ہے ۔ ملک میں ڈالر کی

شرح تبادلہ میں کمی کا رجحان نئے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی برقرار ہے ۔ انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 73 پیسے کم ہو کر 153 روپے 40 پیسے پر آگئی ہے۔ جبکہ گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں کمی واقعی ہوئی تھی ، یاد رہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی ہو رہی ہے ۔ اور چند ہفتے قبل ڈالر کی قیمت جو 160 روپے تھی اب 153 روپے پر آچکی ہے ۔ دوسری طرف ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کمی ہو گئی جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ پانچ ہزار 700روپے ہو گئی ۔سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت میں 857روپے کمی ہوئی ہے ۔ جس کے بعد اس کی قیمت 90ہزار 621روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قدر 6 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 727 ڈالر ہے ۔

Share

About admin401

Check Also

کنوارے موج منالیں سونے کی قیمت میں 1500 نہیں 2500 نہیں 3000 نہیں۔۔ بلکہ اتنی زیادہ کمی ہوگئی آپ ابھی لینے بھاگیں گے

لاہور (نیوز ڈیسک آن لائن) ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں تیزی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com