Home / پاکستان / طریقہ کار تبدیل ، اب شناختی کارڈ کیسے بنوایا جائیگا، فیس کتنی ہوگی اور کتنے دن میں جاری ہو گا؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

طریقہ کار تبدیل ، اب شناختی کارڈ کیسے بنوایا جائیگا، فیس کتنی ہوگی اور کتنے دن میں جاری ہو گا؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

طریقہ کار تبدیل ، اب شناختی کارڈ کیسے بنوایا جائیگا، فیس کتنی ہوگی اور کتنے دن میں جاری ہو گا؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی… وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک بار پھر اعلان کیا ہے کہ شناختی کارڈ 40 دن کے بجائے 15دن میں مفت جاری ہوگا۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نادرا

ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ نادرا کا دورہ کیا ہے، نادرا حساس ادارہ ہے ، زبردست کام ہو رہا ہے ، نادرامیں بہت لوگ محنت کرتے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نادرامیں پورے ملک کا ڈیٹا ہے، نادرا کے دورے پر اہم فیصلے کیے ہیں، اس ہفتے سے نادرا کا ہیڈ کوارٹر کھلا رہے گا جبکہ 50نادرا کے نئے سینٹر کھولیں گے ، جو 24 گھنٹے کھلے رہیں گے اور تمام تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں نادرا آفس کھولیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ شناختی کارڈ 40 دن کے بجائے15دن میں مفت جاری ہوگا جبکہ پہلا مفت شناختی کارڈ 15 دن میں ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوروناکی ویکسین امپورٹ کرنےکی تیاری کررہے ہیں جبکہ 16لاکھ اسلحہ لائسنس جاری کیےہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کی تمام ایمبیسیزمیں شناختی کارڈاورپاسپورٹ آفس کھولیں گے، جس کو نادرا سپروائز کرے گا فارن آفس ہمیں سپورٹ کرے گا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو عمران خان کی جانب سے پیغام دینا چاہتا ہوں، انشااللہ2ماہ دیں خواہش ہے پاسپورٹ،نیشنلٹی سب ایک چھت تلےہو، فارن آفس سے ملکر ہر ایمبیسی میں 2مشینیں بھیجیں گے، اوورسیز پاکستانیوں کو یقین دلاتا ہوں تمام مسائل ٹھیک ہو جائیں گے ۔

Share

About admin401

Check Also

عوام کیا سمجھتے رہے اور اصل وجہ کیا نکلی؟ سیالکوٹ افسوسناک واقعے کے اصل حقائق سامنے آ گئے

عوام کیا سمجھتے رہے اور اصل وجہ کیا نکلی؟ سیالکوٹ افسوسناک واقعے کے اصل حقائق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com