Breaking News
Home / پاکستان / صارفین کو اربوں روپے کا ریلیف دینے کا فیصلہ! بجلی سستی، نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا

صارفین کو اربوں روپے کا ریلیف دینے کا فیصلہ! بجلی سستی، نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا

صارفین کو اربوں روپے کا ریلیف دینے کا بڑا فیصلہ! بجلی سستی، نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔۔۔۔ اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وفاقی حکومت نے

بجلی کے صارفین کو اربوں روپے کا ریلیف دینے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔ وفاق نے بجلی کے بلوں پر عائد نیلم جہلم سرچارج کو ختم کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔2سال سے جمع ہونے والے سرچارجز صارفین کو واپس کرنے کا بھی حکم دے دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پانچ ارب روپے سے زائد جمع ہونیوالے سرچارج کو واپس کیا جائیگا۔ دس پیسے فی یونٹ کے حساب سے ہر ماہ سرچارجز وصول کئے جا رہے تھے۔ دسمبر 2018 سے اب تک جمع ہونیوالے سرچارجز کا سپیشل آڈٹ کروانے کے بھی احکامات دے دیئے گئے۔ وزارت پاور ڈویژن نے تمام کمپنیوں کے سربراہوں کو مراسلہ ارسال کر دیا۔ دوسری طرف گزشتہ نو ماہ میں پاکستان کی برآمدات میں سات فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعظم کے مشیرتجارت رزاق دادؤ کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال جولائی سے مارچ 2021 کے دوران ملکی برآمدات میں سات فیصد اضافہ ہوا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رزاق داؤد نے ٹوئٹ کیا کہ 9 ماہ کے دوران برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔مارچ2021 میں برآمدات میں 2.345بلین ڈالر کی بڑھوتی دیکھی گئی، یہ پچھلے10سال میں ماہانہ بنیاد پر سب سے زیادہ ہے۔

Share

About admin401

Check Also

بڑی خبر:22 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جب بھی کسی سرکاری ملازم یا سکول کے بچوں کو سرکاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com