Home / پاکستان / وزیراعظم نے دو ٹوک اعلان کردیا

وزیراعظم نے دو ٹوک اعلان کردیا

دو ہفتوں کے لئے لاک ڈاؤن، وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک اعلان کردیا۔۔۔۔اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے

کہا ہے کہ سندھ حکومت نے دو ہفتوں کے لاک ڈاؤن کی تجویز دی لیکن ہم مکمل لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہو سکتے ۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں کورونا اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ وزیر اعظم عمران خان نے ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کی ہدایت کی ۔ اس دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم مکمل لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہو سکتے لہٰذا ایس او پیز میں غفلت نہ برتی جائے ۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے دو ہفتوں کے لاک ڈاؤن کی تجویز دی لیکن ہم مکمل لاک ڈاؤن نہیں کر سکتے ، مکمل لاک ڈاؤن سے دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوگا ۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی برقرار رہے گی ، ہماری اسمارٹ لاک کی پالیسی پہلے بھی کامیاب رہی ۔

Share

About admin401

Check Also

15جون سے تعلیمی اداروں میں دوبارہ چھٹیاں ، طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی

15جون سے تعلیمی اداروں میں دوبارہ چھٹیاں ، طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی بہاولنگر، اسلام آباد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com