Breaking News
Home / اہم خبریں / عوام کے لیے بڑی خبر! پاکستان کے ’پانچویں صوبے‘ کے قیام کا اعلان کر دیا گیا

عوام کے لیے بڑی خبر! پاکستان کے ’پانچویں صوبے‘ کے قیام کا اعلان کر دیا گیا

عوام کے لیے بڑی خبر آ ہی گئی! پاکستان کے ’پانچویں صوبے‘ کے قیام کا اعلان کر دیا گیا۔۔۔۔اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ

شیخ رشید نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان پاکستان کا صوبہ بننے جارہا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے گلگت بلتستان کو پاکستان کا صوبہ بنائے جانے کی تصدیق کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں سی پیک کے تحت دیامر بھاشا ڈیم بنایا جارہا ہے۔وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کے باعث پاک چین بارڈر کھولنے میں دیر ہورہی ہے۔اْن کا کہنا تھا کہ چین سے جو بھی سیاح پاکستان آئے، اْن کو ویزا جاری ہوگا، ہم تو تمام ممالک کے لیے ای۔ویزا لارہے ہیں۔دوسری جانب ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں گرمی کی شدید لہر نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، 14 اپریل 1947 کو کراچی کا درجہ حرارت 44.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دوپہر ایک بجے شہر کا درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا جو یکدم 2 ڈگری اوپر چلا گیا، شہر میں 15 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مشرقی ہوائیں چل رہی ہیں۔

Share

About admin401

Check Also

صرف دو دن باقی۔۔ یکم جولائی سے پاکستان میں کیا ہونےوالاہے۔۔؟پوری قوم کی نظریں یکم جولائی پر جم گئیں

صرف دو دن باقی۔۔ یکم جولائی سے پاکستان میں کیا ہونے والا ہے۔۔؟ اسلام آباد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com