Breaking News
Home / پاکستان / بچوں کی موجیں ختم! وزیر تعلیم نے بہت بڑا اعلان کر دیا، والدین میں تشویش کی لہر

بچوں کی موجیں ختم! وزیر تعلیم نے بہت بڑا اعلان کر دیا، والدین میں تشویش کی لہر

بچوں کی موجیں ختم! وزیر تعلیم نے بہت بڑا اعلان کر دیا، والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

کراچی(نیوز ڈیسک ) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہےکہ امتحانات آگے بڑھانا پڑے تو بڑھائیں گے لیکن امتحان ضرور ہو گا، طلبہ کو پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ این سی او سی اجلاس میں اسکولوں کی بندش پر بات ہوئی تھی اور اسٹیئرنگ کمیٹی کی اکثریت نے اسکول بند کرنے کی رائے دی۔انہوں نے کہا کہ کورونا صورتحال پر سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا والے حالات نہیں، پنجاب اور کے پی سے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ، ٹرین اور ہوائی سفر بند کیا جائے کیونکہ لوگ آتے جاتے رہیں گے تو وائرس لوگوں کو نقصان پہنچائے گا، صحیح اقدام نہیں کیے تو خدشہ ہے کہ سندھ میں بھی صورتحال خراب ہو سکتی ہے۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ اسکول بند ہونے سے بچوں کی تعلیم اور ایجوکیشن سیکٹر پر اثر پڑے گا، کورونا صورتحال میں بچوں کی تعلیم کا نقصان ہوا ہے، امید ہے پرائیویٹ اسکول حکومت سندھ کی مجبوری کو سمجھیں گے، حکومت سمیت کوئی نہیں چاہتا کہ تعلیمی نقصان ہو۔صوبائی وزیر تعلیم نے مزید کہ یہ بات واضح ہے کہ اس سال بغیر امتحان پاس نہیں کیا جائے گا اور طلبہ کو بغیر امتحان لیے اگلی کلاس میں نہیں بھیجیں گے، امتحانات آگے بڑھانے پڑے تو بڑھائیں گے لیکن امتحان ضرور ہوگا۔

Share

About admin401

Check Also

یہ تو ٹریلر تھا مون سون کا پہلا سپیل کس تاریخ سے شروع ہوگا؟موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی

یہ تو ٹریلر تھا مون سون کا پہلا سپیل کس تاریخ سے شروع ہوگا؟موسلا دھار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com