Breaking News
Home / پاکستان / اگلے 2 سے تین دن موسلا دھار بارش، مگر کن شہروں میں ؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

اگلے 2 سے تین دن موسلا دھار بارش، مگر کن شہروں میں ؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

اسلام آباد۔(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے اگلے دو سے تین روز کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ گزشتہ رات سے ملک میں داخل ہوگیا ہے اور جمعرات تک مو جود

رہے گا۔ جس کے نتیجے میں منگل کی رات سے بدھ کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہاٹ، بنوں، پشاور، کرم، وزیر ستان ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، مری ، اٹک، چکوال میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ منگل اور بدھ کے دوران جہلم ، سرگودھا ، بھکر ، خوشاب ، میانوالی ، گوجرانوالہ ، گجرات ، حافظ آباد ، منڈی بہاء الدین، نارووال ، سیالکوٹ ، لاہور ، قصور ، فیصل آباد اور جھنگ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاول نگر، بہاولپور، رحیم یار خان ، سکھر، لاڑکانہ اور ڈی آئی خان کے اضلاع میں آندھی اور جھکڑ چلنے کے علاوہ ہلکی بارش کا امکان ہے ۔

Share

About admin401

Check Also

بڑی خبر:22 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جب بھی کسی سرکاری ملازم یا سکول کے بچوں کو سرکاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com