وزیراعظم عمران خان کا خود رائیونڈ جانے کا اعلان، کونسی بڑی خوشخبری سنانے والے ہیں؟ اہم خبر آگئی۔۔لاہور(ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان رواں ماہ 12اپریل کو
رائے ونڈ جائیں گے جہاں وہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان 12اپریل بروز پیر کو رائے ونڈ جائیں گے ۔ وزیراعظم عمران خان تحصیل رائے ونڈ کے علاقہ موضع رکھ پاجیاں میں واقع پنجاب حکومت کی قبضہ گروپ سے چھڑائی گئی اراضی پر نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ ذرائع کے مطابق 196 کنال رقبہ پر تین مرلہ ہاؤسنگ سکیم کے منصوبے کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے قبضہ مافیا کے خلاف سخت ترین کارروائی کا حکم دے دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی اور صوبائی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ قبضہ مافیا کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے جبکہ پاکستان سیٹیزن پورٹل پر عوام کی سہولت کیلئے خصوصی کیٹگری الاٹ کردی گئی ہے ، خصوصی کیٹگری کی بدولت قبضہ مافیا سے متعلق شکایات باآسانی متعلقہ حکام تک پہنچائی جاسکیں گی۔