Breaking News
Home / پاکستان / چینی انتہائی سستی، عدالت نے چینی کی نئی قیمت مقرر کرکے شوگر ملز کو حکم جاری کر دیا

چینی انتہائی سستی، عدالت نے چینی کی نئی قیمت مقرر کرکے شوگر ملز کو حکم جاری کر دیا

چینی انتہائی سستی، عدالت نے چینی کی نئی قیمت مقرر کرکے شوگر ملز کو حکم جاری کر دیا۔۔۔۔لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے رمضان المبارک میں

فی کلو چینی 80 روپے کلو فروخت کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ میں شوگر ملز کی درخواستوں پر سماعت جسٹس شاہد جمیل نے کی۔ دورانِ سماعت شوگر ملز نے موقف اپنایا کہ حکومت غیر قانونی طریقے سے شوگر ملز سے 80 روپے کلو چینی خرید رہی ہے، ہم رمضان المبارک میں 20 ہزار ٹن چینی 80 روپے کے حساب سے دینے کو تیار ہیں۔دورانِ سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ رمضان المبارک میں ایک لاکھ 55 ہزار ٹن چینی کی ضرورت ہوگی۔ شوگر ملز کے پاس 25 لاکھ ٹن چینی کا سٹاک موجود ہے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد حکم دیا کہ رمضان المبارک میں پنجاب کی شوگر ملزایک لاکھ 55 ہزار ٹن چینی کی فراہمی 80 روپے کے حساب سے کریں گی۔ کین کمشنر اس حکم پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔ ایف آئی اے نے شوگر ملز مالکان کیساتھ ملکر چینی کی قیمت بڑھانے میں ملوث 7افراد دھر لیے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کے کمرشل بینکنگ سرکل نے شوگر سٹہ مافیا کے تین ارکان کی گرفتاری کے بعد مزید 4 افراد کو کراچی سے گرفتار کر لیا ہے جس کے بعد گرفتار افراد کی تعداد 7ہو گئی ہے۔

Share

About admin401

Check Also

بڑی خبر:22 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جب بھی کسی سرکاری ملازم یا سکول کے بچوں کو سرکاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com