Breaking News
Home / پاکستان / فی کلو چینی کتنےروپے میں ملے گی؟ حکومت نے دبنگ اعلان کردیا

فی کلو چینی کتنےروپے میں ملے گی؟ حکومت نے دبنگ اعلان کردیا

آج سے پنجاب بھر میں فی کلو چینی کتنے روپے میں ملے گی؟ حکومت نے دبنگ اعلان کردیا۔

نیوز ڈیسک ! مشیر داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت 15روپے فی کلو چینی پر سبسڈی دے رہی ہے، (کل) سے صوبے میں 85روپے فی کلو چینی ملنی چاہیے۔  نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ عدالت نے متعدد بار حکومت کو چینی کی قیمت طے کرنے کا کہا ،اس بار حکومت نے خود چینی کی قیمت مقرر کی ہے، ہم  پوری کوشش کریں گے کہ چینی مقرر کردہ قیمت میں ملے۔ مشیر داخلہ و احتساب نے کہا کہ جہانگیر ترین کیخلاف کارروائی کسی کے کہنے پر نہیں کی گئی، کوئی بھی کیس ایسا نہیں جس میں کسی کو ٹارگٹ کو کیا گیا ہو، کسی اپنے سے سوال کرنا تکلیف دہ عمل ہوتا ہے تاہم یہ تاثر بھی درست نہیں کہ حکومتی جماعت سے تعلق رکھنے والے سے سوال نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس ادائیگی ضمن میں ایف بی آر کو پانچ سال کی تحقیقات کرنے کا کہا گیا تھا تین ، چار شوگر ملز نے سٹے لیا ہوا ہے اور دیگر پر ٹیکس لگا دیا گیا ہے، 18شوگر ملز پر ایف آئی اے کی جانب سے مقدمات درج کیے گئے۔ مشیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے کہ بلاتفریق احتساب ہو، جس کسی کو لگتا ہے اسکو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے وہ عدالت جائے، سوالات کا مطلب یہ نہیں وہ شخص مجرم ثابت ہوگیا۔

Share

About admin401

Check Also

مدینہ منورہ پہنچتے ہی وزیراعظم عمران خان کا ایسا اقدام کہ پاکستانی دھاڑیں مار مار کر رونے لگے

مدینہ منورہ پہنچتے ہی وزیراعظم عمران خان کا ایسا اقدام کہ پاکستانی دھاڑیں مار مار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com