Breaking News
Home / کاروبار / ڈالر نفسیاتی حد سے بھی نیچے گر گیا ، قدر میں بڑی کمی کی اطلاعات

ڈالر نفسیاتی حد سے بھی نیچے گر گیا ، قدر میں بڑی کمی کی اطلاعات

ڈالر نفسیاتی حد سے بھی نیچے گر گیا ، قدر میں بڑی کمی کی اطلاعات

کراچی(نیوز ڈیسک) انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 153 روپے کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے آ گیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اوسطا 7 پیسے کی کمی واقعے ہوئی اور ایک ڈالر 152.94 پیسے کا ہو گیا۔روپے کے مقابلے میں برطانوی پانڈ ، جاپانی ین اور سعودی ریال سمیت دیگر کرنسیوں کی قدر میں بھی کمی واقع ہوئی تاہم یورو کی قدر میں اوسطا 24 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔ دوسری طرف صدر رجب طیب ایردوان کئی سال سے مسلم ترقی یافتہ ممالک پر زور دے رہے ہیں کہ وہ تجارتی لین دین کے لئے مقامی کرنسی کو ترجیح دیں۔دنیا کے آٹھ مسلم ترقی یافتہ ممالک کی تنظیم ڈی 8 کی معاشی تعاون کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقامی کرنسی میں تجارت سے کرنسی کی قیمت میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ کو کنٹرول کیا جا سکے گا۔صدر ایردوان نے کہا کہ امریکی ڈالر میں تجارت سے دنیا کے بیشتر ممالک کی کرنسیوں پر بے پناہ دباؤ ہے۔

Share

About admin401

Check Also

کنوارے موج منالیں سونے کی قیمت میں 1500 نہیں 2500 نہیں 3000 نہیں۔۔ بلکہ اتنی زیادہ کمی ہوگئی آپ ابھی لینے بھاگیں گے

لاہور (نیوز ڈیسک آن لائن) ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں تیزی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com