Home / پاکستان / اینٹیں اور بجری بیچنے والا سلمان شہباز کو کروڑوں ڈالر کب اور کیوں بھیجتا رہا ؟

اینٹیں اور بجری بیچنے والا سلمان شہباز کو کروڑوں ڈالر کب اور کیوں بھیجتا رہا ؟

لاہور(نیوز ڈیسک) نیب لاہور نے شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ انکوائری میں ایک بجری والے کی طرف سے بھی ہزاروں ڈالر منتقلی کا انکشاف کیا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور ان کی فیملی کو لاکھوں کروڑوں روپے بھجوانے والے ملزمان میں پاپڑ فروش، مزدور اور کباڑیے کے بعد اینٹوں،

بجری والے کی نئی انٹری ہوئی ہے۔بجری والے کا تعلق اندرون سندھ کے چھوٹے سے قصبے سے نکلا ہے جس نے رقم سے لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا کہ شہباز فیملی کے کسی فرد سےتعلق نہیں، جعلسازی کی گئی۔نیب دستاویزات میں اس امر کا انکشاف کیا گیا ہے کہ سندھ کے قصبے گوٹھ گجو کے بجری والے پرویز پھلپوٹو کے نام سے 45 ہزار 450 امریکی ڈالر 6 مئی 2010 کو الزارونی ایکسچینج دبئی سے سلمان شہباز کو منتقل ہوئے.رقم بھیجنے کے لیے جس شخص کا اکاؤنٹ استعمال کیا گیا وہ صرف اینٹوں اور بجری کا کام کرتا ہے جس نے رقم کی منتقلی سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ کہتے ہیں کہ شیخ رشید کی مریم نوازکو مخاطب کرنے کی اوقات نہیں، شیخ رشید اپنی اوقات میں رہیں۔لاہور میں اینٹی ٹیررازم کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ شیخ رشید اپنی حد پار نہ کریں ورنہ انہیں یہ معاملہ مہنگا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید پرویز مشرف کے دور میں بھی کہتے تھے کہ نواز شریف واپس نہیں آئیں گے، مگر جب نواز شریف واپس آئے تو شیخ رشید نواز شریف کے پیچھے پھرتے رہے کہ پارٹی میں واپس لے لو۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت مسئلہ کشمیر پر کچھ نہیں کر سکی، مریم نواز کے گوجرانوالہ میں جلسے کے اعلان سے حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں۔صدر مسلم لیگ نون پنجاب نے مزید کہا کہ بھارتی اگر یہاں سرگرمیاں کر رہے ہیں تو حکومت نے ان کے خلاف کوئی ایکشن کیوں نہیں لیا؟رانا ثناء اللّٰہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کا جھوٹ اب نہیں چلے گا، گوجرانوالہ جلسے سے پی ڈی ایم کی سرگرمیوں کا آغاز ہو گا۔

Share

About admin401

Check Also

مشہور شخصیت اچانک انتقال کر گئی

مشہور شخصیت اچانک انتقال کر گئی لاہور ( نیوز ڈیسک ) ڈی آئی جی اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com