اسلام آباد (نیوز ڈیسک) خلیل الرحمان قمر کو حالیہ دنوں میں ان کے تحریر کردہ ڈرامہ سیریل “میرے پاس تم ہو” سے کافی شہرت
ملی۔ اس ڈرامہ سے پہلے ان کے ہی لکھے ہوئے ڈرامہ سیریل “پیارے افضل” نے بھی مقبولیت کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے تھے۔ اب ایک خبر کے مطابق خلیل الرحمان قمر کے حوالے سے ایک افسوس ناک خبر آگئی ہے۔ خلیل الرحمن قمر کا کہنا ہے کہ میرا جگری یار، افضل، جس کے نام پر میں نے ڈرامہ سیریل ” پیارے افضل ” تحریر کیا تھا اور وہ پوری دُنیا میں مشہور بھی ہوا تھا وہ اس دنیا سے رخصت ہوگیا ہے، میری تمام دیکھنے اور سننے والوں سے درخواست ہے کہ اسکے لیے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اس کی بخشش فرما دے۔ تفصیلات کے مطابق خلیل الرحمان قمر اس وقت گہرے صدمے سے دوچار ہیں کیونکہ ان کے قریبی دوست جن کے نام پر انہوں نے ” پیارے افضل ” نامی ڈرامہ تحریر کیا اور اس ڈرامے نے کامیابیوں کے جھنڈے بھی گاڑھے وہ اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں، یہ خبر انہوں نے خود نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران دی۔