Home / پاکستان / وزیراعظم نے دو ٹوک اعلان کردیا

وزیراعظم نے دو ٹوک اعلان کردیا

دو ہفتوں کے لئے لاک ڈاؤن، وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک اعلان کردیا۔۔۔۔اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے

کہا ہے کہ سندھ حکومت نے دو ہفتوں کے لاک ڈاؤن کی تجویز دی لیکن ہم مکمل لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہو سکتے ۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں کورونا اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ وزیر اعظم عمران خان نے ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کی ہدایت کی ۔ اس دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ ہم مکمل لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہوسکتے لہٰذا ایس او پیز میں غفلت نہ برتی جائے ۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے دو ہفتوں کے لاک ڈاؤن کی تجویز دی لیکن ہم مکمل لاک ڈاؤن نہیں کرسکتے ، مکمل لاک ڈاؤن سے دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوگا ۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی برقرار رہے گی ، ہماری اسمارٹ لاک کی پالیسی پہلے بھی کامیاب رہی ۔

Share

About admin401

Check Also

شیخ رشید کی شادی میری وجہ سے نہیں ہوئی کیونکہ انھوں نے میرا سب کچھ ۔۔۔۔۔ حریم شاہ کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر اورسیاستدانوں کے ساتھ ویڈیوز سے شہرت حاصل کرنے والی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com