Home / پاکستان / بریکنگ نیوز! اب کتنی عمر پر ریٹائر کیا جائے گا؟ حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

بریکنگ نیوز! اب کتنی عمر پر ریٹائر کیا جائے گا؟ حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جب سے موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف سے قرضہ حاصل کیا ہے تب سے یہ باتیں گردش کر رہی تھیں کہ حکومت سرکاری ملازمان کی ریٹائرمنٹ پر ملنے والی پنشن ختم کرنے جا رہی ہے تاکہ ملکی خزانے سے بوجھ  کو کم کیا جا سکے اور آئی ایم ایف

کی شرط بھی پوری ہو سکے۔ تاہم اب صوبائی کابینہ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی سربراہی میں منعقدہ اجلا س میں ریٹائرمنٹ کی 63سال کی بجائے عمر 60 سال کرنے کی منظوری دیدی جبکہ قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی حد25 سال سروس یا 55سال عمر جو بھی بعد میں پوری ہونے پر ریٹائرمنٹ لے سکیں گے۔ صوبائی کابینہ کا ایک اجلاس وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت منگل کے روز پشاور میں منعقد ہوا جس میں صوبائی کابینہ کے اراکین کے علاوہ چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور متعلقہ انتظامی محکموں کے سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی۔صوبائی کابینہ کے فیصلوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی وزراء کامران بنگش، تیمور جھگڑا اور شہرام ترکئی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اگلے دو سالوں کو موجودہ صوبائی حکومت کے لئے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے تمام محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات پردئیے گئے ٹائم لائنز کے مطابق پیشرفت کو یقینی بنائیں۔

Share

About admin401

Check Also

پیٹرول 20روپے سستا۔۔ مشکل وقت میں عوام کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ اس وقت حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر کافی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com