Breaking News
Home / پاکستان / حکومت کا بجلی سستی کرنے کا فیصلہ، فی یونٹ کی قیمت میں کتنی کمی ہونے والی ہے؟

حکومت کا بجلی سستی کرنے کا فیصلہ، فی یونٹ کی قیمت میں کتنی کمی ہونے والی ہے؟

حکومت کا بجلی سستی کرنے کا فیصلہ، فی یونٹ کی قیمت میں کتنی کمی ہونے والی ہے؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) حکومت نے بجلی سستی کرنے کا فیصلہ کر لیا ، جس کی روشنی میں بجلی کی قیمت میں 61پیسے فی یونٹ کمی کا
امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی جائے گی ، اس سلسلے میں بجلی کی قیمت میں 61 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے نیپرا 28 اپریل کو ہونے والی سماعت کے بعد بجلی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کرے گا۔ بتایا گیا ہے کہ مارچ میں پانی سے 19 اعشاریہ 42 فیصد بجلی پیدا کی گئی ، کوئلے سے 30 اعشاریہ 50 فیصد بجلی پیدا ہوئی ، جب کہ اسی ماہ فرنس آئل سے 2 اعشاریہ 62 فیصد کی گئی ، علاوہ ازیں مقامی گیس سے 11 اعشاریہ 56 فیصد جب کہ درآمدی ایل این جی سے 21 اعشاریہ 11 فیصد اور ایٹمی ذرائع سے 10 اعشاریہ 49 فیصد بجلی پیدا کی گئی جہاں بجلی کی قیمت 1روپیہ 2 پیسے فی یونٹ رہی۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی وفاقی حکومت نے بجلی کے صارفین کو اربوں روپے کا ریلیف دینے کا حتمی فیصلہ کیا اور میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وفاق نے بجلی کے بلوں پر عائد نیلم جہلم سرچارج کو ختم کر کے نوٹی فکیشن جاری کر دیا جب کہ 2 سال سے جمع ہونے والے سرچارجز صارفین کو واپس کرنے کا بھی حکم دے دیا گیا۔

Share

About admin401

Check Also

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی بھی چھٹی ہو گئی

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی بھی چھٹی ہو گئی وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com