Breaking News
Home / دلچسپ و عجیب / کیا مردوں کے سینے پر موجود بالوں کا تعلق مرد کی مردانگی سے ہوتا ہے ؟ جن کے بال نہ ہوں وہ مرد کیسے ہوتے ہیں ؟ حیران کن تحقیق

کیا مردوں کے سینے پر موجود بالوں کا تعلق مرد کی مردانگی سے ہوتا ہے ؟ جن کے بال نہ ہوں وہ مرد کیسے ہوتے ہیں ؟ حیران کن تحقیق

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) دیکھا گیا ہے کہ کچھ لوگوں کے سینے پر بالوں کی کثرت ہوتی ہے جبکہ کچھ مردوں کے سینے پریہ بال بہت کم یا پھر نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔حال ہی میں اور سٹیٹ گورنمنٹ آف وکٹوریابیٹر ہیلتھ چینل کے ریسرچرز کی جانب سے کی جانے والی تحقیق

میں یہ بات سامنے آئی ہے ۔ جس کے مطابق مردوں کے سینے پر بال بہت کم یا نہ ہونے کی وجہ اینڈروجن ہار مونز کی کمی قرار دیا گیا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اینڈروجن مردانہ ہارمونز کیلئے مجموعی طور پر استعمال ہونے والا نام ہے ، درحقیقت اس سے مراد متعدد ایسے ہارمون ہیں جومردوں میں مردانہ خصوصیات پیدا کرتے ہیں اور ان میں ٹیسٹاسٹیرون اور اینڈراسٹیرون نمایاں ترین ہیں ۔ ریسرچرز کا کہنا ہے کہ اکثر مردوں میں مردانہ جنسی ہارمون کی کمی کی وجہ سے جسم کے مخصوص حصوں پر بال اگنا ممکن نہیں رہتا یا بالوں کی تعداد متوقع تعداد سے بہت کم رہ جاتی ہے۔ سب سے نمایاں جنسی ہارمون ٹیسٹاسٹیرون کی کمی کے باعث جہاں ثانوی مردانہ خصوصیات کی نمو متاثر ہوتی ہے وہیں سینے پر بالوں کی مقدار بھی متاثر ہوتی ہے۔ طبی ماہرین کی طرف سے ٹیسٹاسٹیرون ہارمون کی کمی کو سائنسی زبان میں ہائیپوگوناڈزم کا نام دیا گیا ۔ ماہرین کی رائے کے مطابق سینے پر بالوں کا نہ ہونا یا کم ہونا جینیاتی مسائل یا کچھ ادویات کے استعمال کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے، لہٰذا اس مسئلے کو صرف مردانہ ہارمونز کے ساتھ منسلک کرنا درست نہیں ۔

Share

About admin401

Check Also

خاتون کی وفات کے 2100سال بعد جب اس کے تابوت کو کھولا گیا تولوگوں نے اس میں ایسا کیا دیکھا کہ سب کے ہوش اڑ گئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چلیں ہم آج آپ سے سوال کرتے ہیں کہ کسی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com