Breaking News
Home / پاکستان / ملک میں مکمل لاک ڈاؤن۔۔ عوام کے لئے بری خبر

ملک میں مکمل لاک ڈاؤن۔۔ عوام کے لئے بری خبر

ملک میں مکمل لاک ڈاؤن۔۔ حکومت نے تاریخ کا اعلان کردیا، عوام کے لئے بری خبر۔۔۔۔اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات

فواد چوہدری نے کہا کہ ایک ہفتے میں معاملات صحیح نہ ہوئے تو مکمل لاک ڈاؤن کا سوچنا پڑے گا۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کورونا کی لہر اسی ہفتے نیچے آئے، مکمل لاک ڈاؤن کی وزیراعظم نے مخالفت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ آکسیجن کا نوے فیصد زیر استعمال ہے، آکسیجن منگوا بھی لیں تب بھی سسٹم میں زیادہ سپلائی نہیں ہوسکتی۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارت میں کورونا نے تباہی مچائی ہوئی ہے، وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے بھارتی عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،دعا ہے بھارتی عوام کو اس تکلیف سے نجات ملے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں کورونا کیسز کم ہونے کی وجہ سے سپلائی لائن بحال ہے ، کورونا سے اموات میں بہت اضافہ ہورہا ہے، ایس او پیز پر عمل درآمد کیلیے فوج کو بھی طلب کریں گے، ایس او پیز پر آبادی اکیس فیصد عمل کررہی تھی، 77 فیصد کورونا شہری علاقوں سے پھیلا۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پریشان کن صورتحال ہے جہاں شرح 40 فیصد تک پہنچ گئی۔

Share

About admin401

Check Also

پاکستان میں قیمتیں کب سے کم ہونگی؟عوام کے لیے بڑی خوشخبری

پاکستان میں قیمتیں کب سے کم ہونگی؟عوام کے لیے بڑی خوشخبری ترجمان وزارت خزانہ مزمل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com