حکومت کا 40 سال سے زیادہ عمر کے افراد کے لئے بڑا فیصلہ، عمل درآمد آج سے شروع۔۔
کل این سی او سی کا اجلاس ہوا، جس کے بعد، این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے اجلاس میں ہونے والے اہم فیصلے کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کرونا سے بچاؤ کی ویکسین کے لئے کل سے 40 سال سے زیادہ عمر کے افراد کی رجسٹریشن شروع ہو جائیگی ۔ جبکہ 50 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ویکسین لگانے کے لئے واک ان سروس کا آغاز کیا جا رہا ہیں ۔ اسد عمر نے مزید کہا کہ اگر آپ کی 40 سال سے زیادہ عمر ہے تو اپنے آپ کو رجسٹرڈ کروائے اور باقی لوگوں کو بھی اس بارے میں راغب کریں ۔ آؤٹ ڈور ڈائننگ پر بھی پابندی ہو گی، تمام بازار شام چھ بجے تک کھلے رہیں گے، ان ڈور ڈائننگ پر پہلے سے پابندی ہے، ٹیک اوے کی اجازت ہوگی، وہ اضلاع جہاں 5 فیصد سے زیادہ مثبت کیسز ہیں وہاں اسکول بند ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق این سی سی اجلاس کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ وہ اضلاع جہاں 5 فیصد سے زیادہ مثبت کیسز ہیں وہاں اسکول بند ہوں گے۔