Home / پاکستان / مارکیٹیں اور بازار9 دن مکمل بند رکھنے کا فیصلہ، حکم نامہ جاری

مارکیٹیں اور بازار9 دن مکمل بند رکھنے کا فیصلہ، حکم نامہ جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کوروونا وائرس کی دوسری لہر بے قابو ہوتی جا رہی ہے یہاں نئے کیس بڑھتے جا رہے ہیں وہاں پر ہلاکتوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے ایسے میں حکومت کے پاس لاک ڈاؤن کے سا کوئی آپشن باقی نہیں بچا۔ جس کی وجہ سے نیا

حکم نامہ آ گیا ہے۔ محکمہ داخلہ خیبر پختونخواہ نے حکم نامے میں کہا ہے کہ صوبے بھرکی مارکیٹیں اور بازار 8 سے 16 مئی تک بند رہیں گی ، تاہم پابندی کا اطلاق میڈیکل اسٹورز، تندور، دودھ،دہی، گوشت، چکن شاپس ، کریانہ اسٹورز اور پٹرول پمپس پرنہیں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر رمضان کے آخری ایام اور عید کیلئے محکمہ داخلہ کے پی نے حکم نامہ جاری کردیا ، جس میں کہا گیا کہ صوبے بھرکی مارکیٹیں اور بازار 8 سے 16 مئی تک بند رہیں گی تاہم پابندی کااطلاق میڈیکل اسٹورز،تندور،کریانہ اسٹورز پرنہیں ہوگا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ دودھ،دہی، گوشت، چکن شاپس،ٹائر پنکچر،بیکری پرپابندی نہیں ہوگی جبکہ پابندی کا اطلاق پٹرول پمپس،یوٹیلٹی سروسز، ہوٹل ریسٹورنٹ کی ٹیک اووے پر نہیں ہوگا۔حکم نامے میں کہا کہ صوبے بھر میں چاند رات بازار مکمل طور پر بند ہوں گے جبکہ سیاحتی مقامات8سے16مئی تک مکمل بند رہیں گے ، اس دوران سیاحتی مقامات میں واقع ہوٹل، پارکس،ٹورسٹ ریزورٹ بھی بند ہوں گے۔ٹرانسپورٹ کے حوالے سے اعلامیے میں کہا گیا کہ صوبے میں 8 سے 16 مئی تک پبلک ٹرانسپورٹ بند ہوگی۔

Share

About admin401

Check Also

پیٹرول 20روپے سستا۔۔ مشکل وقت میں عوام کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ اس وقت حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر کافی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com