Breaking News
Home / پاکستان / زمین پھٹی نہ آسمان گرا، باپ نے اپنی ہی بیٹی کے ساتھ وہ کر دیا کہ

زمین پھٹی نہ آسمان گرا، باپ نے اپنی ہی بیٹی کے ساتھ وہ کر دیا کہ

ساہیوال(نیوز ڈیسک) کمیر پولیس نے گاؤں 155/9 میں ایک شخص کو مبینہ طور پر اپنی بیٹی کی

عزت لو۔ٹنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے متاثرہ لڑکی کے بھائی کی شکایت پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کیا،مشتبہ ملزم ایک دہاڑی دار مزدور ہے جس کے 3 بیٹے اور 3 بیٹیاں ہیں۔پولیس کو 15 پر شکایت گزار کی جانب سے کال موصول ہوئی تھی جس کا کہنا تھا کہ اس کے والد اس کی 15 سالہ بہن کے ساتھ یہ افسوسناک عمل کر کے فرار ہوگئے ہیں۔شکایت گزار کے مطابق اس کی متاثرہ بہن ایک کمرے میں اکیلی تھی جبکہ گھر کے دیگر افراد برآمدے میں سو رہے تھے جب والد نے اسے اس عمل کا نشانہ بنایا۔تفتیشی افسر سب انسپکٹر بشیر احمد نے بتایا کہ ابتدائی طبی رپورٹ میں لڑکی سے یہ افسوسناک عمل ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اب پولیس ڈی این اے رپورٹ کا انتظار کررہی ہے۔پولیس تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ لڑکی کے رشتے کے معاملے پر باپ اور بیٹوں کے درمیان تنازع تھا۔لڑکی کا والد اپنی ایک بیٹی کی شادی اپنے بھتیجے سے کرنا چاہتا تھا جبکہ بیٹے کہیں اور رشتے کے لیے اصرار کر رہے تھے۔

Share

About admin401

Check Also

یا اللہ رحم، پاکستان بہت بڑے بحران کی زد میں آگیا، بڑے پیمانے پر تباہی کاخطرہ؟ وارننگ جاری، کیا ہونےوالاہے؟جانیے تفصیل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان دنیا کے ان ممالک کی فہرست میں شامل ہے جسے اللّٰہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com