Breaking News
Home / پاکستان / اداکارہ بشریٰ انصاری کے حوالے سے افسوسناک خبر، مداحوں سے دعا کی اپیل

اداکارہ بشریٰ انصاری کے حوالے سے افسوسناک خبر، مداحوں سے دعا کی اپیل

اداکارہ بشریٰ انصاری کے حوالے سے افسوسناک خبر، مداحوں سے دعا کی اپیل

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے وینٹیلیٹر پر موجود اپنی بہن سنبل شاہد کی زندگی کیلئے دْعاؤں کی اپیل کردی۔انسٹاگرام پر بشریٰ انصاری نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اْن کے ہمراہ صف اول اداکارہ ماہرہ خان اور معروف فلمساز و ہدایتکار عاصم رضا موجود ہیں۔بشریٰ انصاری نے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ ابھی کچھ دن پہلے کی ہی تصویر ہے۔‘اداکارہ نے افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ دن میری بہن کی وجہ سے ہمارے لئے شدید تکلیف دہ رہیں گے۔‘اْنہوں نے صارفین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’براہِ کرم! میری بہن سنبل کی زندگی کیلئے دْعا کریں‘۔

Share

About admin401

Check Also

بچوں کے لیے بڑی خوشخبری، گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا

بچوں کے لیے بڑی خوشخبری، گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com