Home / پاکستان / پاکستان پر خطرات کے سائے منڈلانے لگے، یکم اگست تک کیا ہونیوالا ہے؟ خطرے کی گھنٹی بج گئی

پاکستان پر خطرات کے سائے منڈلانے لگے، یکم اگست تک کیا ہونیوالا ہے؟ خطرے کی گھنٹی بج گئی

پاکستان پر خطرات کے سائے منڈلانے لگے، یکم اگست تک کیا ہونیوالا ہے؟ خطرے کی گھنٹی بج گئی

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) ایک امریکی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ یکم اگست تک پاکستان میں کورونا کے دو لاکھ 40 ہزار تک کیسز رپورٹ ہونا شروع ہوجائیں گے۔واشنگٹن یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ میٹرکس اینڈ ایویلیوایشنز کی جانب سے رواں ہفتے جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت جنوبی ایشیا کورونا کاہاٹ سپاٹ بنا ہوا ہے۔ مئی کے وسط تک جنوبی ایشیا میں کیسز اتنے زیادہ ہوجائیں گے کہ عالمی سطح پر ان کی روزانہ کی گنتی ڈیڑھ کروڑ تک بڑھ سکتی ہے۔اسی ادارے نے جولائی 2020 میں پیشگوئی کی تھی کہ امریکہ میں کورونا کی وجہ سے اموات کی تعداد دو لاکھ سے بڑھ جائے گی تاہم ٹرمپ انتظامیہ نے ان دعووں کو مسترد کر دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ اموات کی تعداد ایک لاکھ سے نہیں بڑھنے دیں گے۔ بعد میں واشنگٹن یونیورسٹی کا دعویٰ درست ثابت ہوا اور امریکہ میں اب تک کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد پانچ لاکھ 72 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔انسٹی ٹیوٹ نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان میں کورونا کا عروج یکم اگست تک ہوگا جب دو لاکھ 40 ہزار تک کیسز رپورٹ ہونا شروع ہوں گے اور اموات کی تعداد 28 ہزار 549 ہوجائے گی۔ کورونا کی وجہ سے پنجاب میں 12 ہزار 460، سندھ میں پانچ ہزار 639، خیبر پختونخوا میں چھ ہزار 978، بلوچستان میں 796، گلگت بلتستان میں 115 ، آزاد جموں و کشمیر میں ایک ہزار 88 اور اسلام آباد میں ایک ہزار 473 اموات ہوں گی۔

Share

About admin401

Check Also

بہت کر لیے مزے ، چلو استعفیٰ دو! وزیراعظم نے اپنے انتہائی قریبی ساتھی کی قر با نی کا فیصلہ کر لیا

بہت کر لیے مزے ، چلو استعفیٰ دو! وزیراعظم نے اپنے انتہائی قریبی ساتھی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com