Breaking News
Home / انٹرنیشنل / دیپکا پدوکون کے حوالے سے افسوسناک خبر، پورے بھارت میں سوگ

دیپکا پدوکون کے حوالے سے افسوسناک خبر، پورے بھارت میں سوگ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بالی وڈ کی مشہور اداکارہ دپیکا پڈوکون اور ان کے پورے گھر والے

عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔بھارت میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور کورونا کیسز کی تعداد دو کروڑ سے تجاوز کرگئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق گذشتہ روز بھارت کے سابق معروف بیڈمنٹن اور دپیکا کے والد پرکاش پڈوکون کو کورونا وائرس کے باعث بنگلور کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جب کہ اداکارہ کی والدہ اور بہن میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی تھی۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق اب خود دپیکا پڈوکون کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے اور انہوں نے بنگلور میں اپنی والدہ کے گھر پر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔دپیکا پڈوکون کی صحت کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں جب کہ ان کے شوہر اداکار رنویر سنگھ کی جانب سے بھی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق  دپیکا کے والد پرکاش پڈوکون کے ایک قریبی دوست نے میڈیا کو بتایا ہے کہ پرکاش کی حالت بہتر ہے اور انہیں 2 سے 3 دن میں گھر منتقل کیا جاسکتا ہے۔

Share

About admin401

Check Also

بڑی بریکنگ نیوز۔۔۔ وزیر خارجہ کا اچانک انتقال ہو گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر انسان نے موت کا ذائقہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com