اسلام آباد (نیوز ڈیسک) شادی کرنا ہر انسان کی سب سے بڑی خواہش ہوتی ہے کیوں کی شادی میں میاں بیوی کا رشتہ ایک مقدس رشتہ ہوتا ہے لیکن آج کل ایک سے زیادہ شادیوں کا رواج بھی بہت زیادہ ہے کیوں کہ اسلام بھی ایک سے زائد شادیوں کی اجازت
دیتا ہے۔ تصویر میں نظر آنے والی وزیر اعظم عمران خاں کے ساتھ موجود نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے رواں برس گرمیوں میں باضابطہ طور پر شادی کا فیصلہ کر لیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیسنڈا کی جانب سے شادی کی باضابطہ تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا بس یہ بتایا گیا ہے کہ وہ بوائے فرینڈ سے رواں برس گرمیوں میں شادی کر لیں گی۔میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ جیسنڈا اپنی شادی روایتی دھوم دھام سے کرنے کا ارادہ نہیں رکھتیں کیونکہ جیسنڈا کا ماننا ہے کہ ان کی یہ سب کرنے کی عمر نہیں۔40 سالہ جیسنڈا 44 سالہ کلارک گیفولڈ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی جو ایک ٹی وی شو کے میزبان ہیں۔خیال رہے کہ جیسنڈا نے مئی 2019 میں اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔ اب ان کی 2 برس کی بیٹی بھی ہے۔جیسنڈا آرڈرن اور کلارک گیفولڈ کی ملاقات 7سال قبل اُس وقت ہوئی تھی، جب کلارک پارلیمان میں کسی قانونی تبدیلی کے حوالے سے اپنی شکایت درج کروانے آئے تھے۔اس اچانک ملاقات کے بعد اُس وقت لیبر پارٹی کی ابھرتی ہوئی سیاست دان جیسنڈا اور کلارک نے کچھ کافی وغیرہ پی اور جلد ہی انہوں نے ساتھ رہنے کا فیصلہ کر لیا۔پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے بعد جیسنڈا دوسری وزیراعظم ہیں، جنہوں نے اس عہدے پر رہتے ہوئے اولاد کو جنم دیا۔