Breaking News
Home / پاکستان / اللہ معاف کرے۔۔بہن بھائی کی شادی۔۔۔۔جویریہ عباسی کےسابق شوہر شمعون عباسی ان کے کیا لگتے ہیں۔۔

اللہ معاف کرے۔۔بہن بھائی کی شادی۔۔۔۔جویریہ عباسی کےسابق شوہر شمعون عباسی ان کے کیا لگتے ہیں۔۔

معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنے اورسابق شوہر شمعون عباسی کے رشتے کے حوالے سے ایک حیرت انگیز انکشاف کیا جو یقیننا ان کے بہت کم مداح

جانتے ہوں گے۔ ندا یاسر کی میزبانی میں پروگرام ” شان سحور” میں شریک جویریہ نے نجی زندگی کے حوالے سے بھی بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ کیسے ان کے سابق شوہر رشتے میں ان کے سوتیلے بھائی بھی تھے۔ دوران پروگرام ندا نے بتایا کہ جویریہ کی والدہ اور شمعون کے والد نے آپس میں شادی کی، جویریہ والدہ کے پہلے شوہر سے جبکہ شمعون اپنے والد کی پہلی اہلیہ سے تھے تو اسطرح یہ دونوں رشتے کے لحاظ سے آپس میں سوتیلے بھائی بہن بھی ہوئے۔ جس پر جویریہ نے بتایا کہ اس حوالے سے بہت سارے لوگ شدید حیرت کا شکار ہوتے ہیں، میرے اور شمعون کے رشتے کے علاوہ لوگوں کو یہ

کنفیوژن بھی ہوتی ہے کہ اداکارہ انوشے عباسی میری بہن ہیں یا شمعون کی تو درحقیقت وہ ہم دونوں کی بہن ہے کیونکہ انوشے عباسی کے والدین جویریہ کی والدہ اور شمعون کے والد ہیں۔ شادی کے 2 سال بعد ہی سال 2009 میں علیحدگی اختیار کرلینے والے جویریہ اور شمعون کی ایک بیٹی انزلہ عباسی ہے جو والدہ کے ساتھ رہتی ہیں۔ ندا یاسر کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے جویریہ نے مزید بتایا کہ وہ نجی چینل کے پروگرام میں شرکاء میں سے تھیں جہاں ان کی ملاقات کافی لوگوں سے ہوئی ، اداکارہ نائلہ جعفری کو دیکھ کر آٹو گراف مانگا لیکن انہوں نے کہا کہ آٹو گراف چھوڑو پہلے آڈیشن دو۔

Share

About admin401

Check Also

مدینہ منورہ پہنچتے ہی وزیراعظم عمران خان کا ایسا اقدام کہ پاکستانی دھاڑیں مار مار کر رونے لگے

مدینہ منورہ پہنچتے ہی وزیراعظم عمران خان کا ایسا اقدام کہ پاکستانی دھاڑیں مار مار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com