Home / دلچسپ و عجیب / گھر خریدیں بیوی مفت ملے گی ایسی آفر کے گھرکی قیمت جان کر خریدنے والوں کی لائن لگ گئی

گھر خریدیں بیوی مفت ملے گی ایسی آفر کے گھرکی قیمت جان کر خریدنے والوں کی لائن لگ گئی

گھر خریدیں بیوی مفت ملے گی ایسی آفر کے گھرکی قیمت جان کر خریدنے والوں کی لائن لگ گئ جکارتہ اپنا گھر ہو اور اپنی بیوی یہ ہر انسان کی

اولین خواہش ہو تی ہے۔ انڈونیشیا میں مفت بیوی کے ساتھ گھر برائے فروخت کے اشتہار نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی 40سالہ خاتون کے گھر فروخت کرنے کا اشتہار دیا گیا اور جس میں یہ بھی کہا گیا کہ گھر خریدنے والے کو بیوی مفت ساتھ ملے گی ۔انٹرنیٹ پرشائع ہونے والے اشتہار کی ابتدائی سطور معمول کی طرح ہیں ،جس میں روزمرہ کے اشتہارات کی طرح رہنے کے کمروں ،باتھ روموں ،بیڈرومز، پارکنگ کی جگہ اور مچھلیوں کے تالاب کا ذکر کیا ہے ، مگراس میں ایک انوکھی پیشکش بھی کی گئی ہے کہ جس کے مطابق جب آپ یہ گھر خریدیں گے توآپ کو گھر کی مالکہ سے شادی بھی کرنا ہوگی ۔اشتہار میں چالیس سالہ مکان مالکہ وینہ لن کی ایک عدد تصویر بھی منسلک ہے ،جو کہ بیوہ ہے اور ایک بیوٹی سیلون کی مالکہ ہے ،تصویر میں وینہ کو گھر کے سامنے کار کی جانب جھکتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔اشتہارات میں مذکورہے کہ قواعدوضوابط لاگو ہیں اور صرف سنجیدہ خریداروں کے رابطہ کرنے کی شرط رکھی گئی ہے ۔مذکورہ گھر جاوا کے جزیرے میں واقع ہے ،مارکیٹ میں اس کی قیمت 17500امریکی ڈالر ہے ۔

Share

About admin401

Check Also

قیامت کتنے سال بعد اور کون سی تاریخ کو آئے گی؟امام مہدی اور حضرت عیسی علیہ السلام کا ظہور کس تاریخ کو ہو گا ؟ تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

بنگلور(نیوز ڈیسک) ہندوستانی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور کے مشہور مسلمان سائنسدان اور سکالر ڈاکٹر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com