9 مئی کو ہر پاکستانی توبہ توبہ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ملک بھر میں ایسا
کیا ہونے والا ہے ؟ اہم ترین خبر محکمہ مذہبی امور حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق علماء اور مشائخ کے اجلاس کی روشنی میں 27رمضان المبارک 9 مئی 2021 کو یوم توبہ و استغفار قرار دیا گیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس موقع پر کورونا کی وبائی صورتحال سے نجات کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی ۔ اس دن کی مناسبت سے مساجد میں اجتماعی دعاؤں کا اہتمام بھی کیا جائے گا ۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے 108 افراد انتقال کر گئے جن میں سے 37 مریضوں کا انتقال وینٹی لیٹر پر ہوا ۔ اسکے علاوہ چار ہزار 198 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ۔ ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.03 فیصد ہے ۔ کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 68، خیبر پختونخوا میں 31، سندھ 4 ، اسلام آباد 1، بلوچستان 1اور آزاد کشمیر میں 3 اموات ہوئیں ۔