Breaking News
Home / پاکستان / اناللہ واناالیہ راجعون، مسجد میں اعتکاف پر بیٹھے شخص کیساتھ کیا ہوگیا؟ انتہائی افسوسناک خبرآگئی

اناللہ واناالیہ راجعون، مسجد میں اعتکاف پر بیٹھے شخص کیساتھ کیا ہوگیا؟ انتہائی افسوسناک خبرآگئی

اناللہ واناالیہ راجعون، مسجد میں اعتکاف پر بیٹھے شخص کیساتھ کیا ہوگیا؟ انتہائی افسوسناک خبر آگئی۔

کراچی(ویب ڈیسک)نیو کراچی میں اعتکاف میں بیٹھا ہوا شخص پراسرار طور پر مسجد کی بالکونی سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 32 سالہ ایاز نیوکراچی سیکٹر ساڑے پانچ کا رہائشی اور خضری مسجد میں اعتکاف میں بیٹھا ہوا تھا۔ ہفتے کو وہ فجر کی نماز پڑھ کر بالکونی میں سوگیا تھا کہ پراسرار طور پر نیچے گر کر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردیپولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ بالکونی کی باؤنڈری وال نہیں تھی، مذکورہ شخص سوتے ہوئے کروٹ لیتے ہوئے نیچے گر کر جاں بحق ہوا ہے تاہم مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ دوسری طرف محکمہ موسمیات کے مطابق 12 مئی بروز بدھ کو شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں، اس بار 29 کی بجائے 30 روزے پورے ہونے کا امکان ہے اس روز ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف جبکہ جبکہ کہیں کہیں جزوی بادل ہوں گے۔دوسری طرف عیدالفطر کے موقع پر ملک کے اکثر بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم میدانی و جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

Share

About admin401

Check Also

بڑی خبر:22 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جب بھی کسی سرکاری ملازم یا سکول کے بچوں کو سرکاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com