Home / پاکستان / معروف بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر نے کس پاکستانی کو شادی کی پیشکش کی تھی ؟ حیران کن انکشاف

معروف بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر نے کس پاکستانی کو شادی کی پیشکش کی تھی ؟ حیران کن انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارت کی نامور گلوکارہ لتا منگیشکر کی آواز آج بھی دنیا کے ہر کونے میں گونجتی ہے وہ آج بھی اپنے مداحوں کے دلون میں زندہ ہیں لیکن شاید کسی کے علم میں نہ ہو کہ وہ پاکستان کی ایک نامور شخصیت سے شادی کرنے کی خواہاں تھیں ایک

زمانہ جب لتا منگیشکر کا مداح تھا۔ تو وہ استاد سلامت علی خاں کی دیوانی تھیں۔ استاد سلامت کو اپنے عہد کا تان سین مانا گیا۔ لتا منگیشکر نے استاد سلامت علی خاں سے ٹوٹ کر محبت کی اور انھیں شادی کی پیشکش بھی کی تھی لیکن ہر لازوال محبت کی طرح اس کا انجام بھی ناکامی ٹھہرا تھا۔اس محبت کا آغاز 50 کی دہائی میں ہوا ۔ لتا منگیشکر کا شعبہ فلم کی پس پردہ موسیقی اور استاد سلامت کا میدان خیال گائیکی، ٹھمری اور کافی کے ساتھ لے کاری تھا۔ دونوں کسب کمال کے لحاظ سے معیار اور معراج کے سنگھاسن پر براجمان تھے۔استاد سلامت نے اپنی زندگی میں کہا تھا کہ لتا بائی کوئی عام فنکارہ نہیں ہیں۔’انھیں ہندو سماج میں ایک دیوی مانا جاتا ہے، ہندوستان سمیت پوری دنیا میں ہندو لتا منگیشکر کو اوتار سمجھتے ہیں۔ اس لیے لتا سے میری شادی ہونا آسان معاملہ نہیں تھا۔ اس وقت مجھے یوں لگا اگر میں نے لتا سے شادی کر لی تو کم از کم یہ ہو سکتا ہے کہ مجھے اور لتا کو نقصان پہنچا دیا جائے۔

Share

About admin401

Check Also

امتحانات پالیسی میں بڑی تبدیلیاں، پیپر کا دورانیہ اب کم کردیا گیا، اب پیپر کتنے گھنٹے کا ہوگا؟ طلبا کیلئے بڑی خبر

امتحانات پالیسی میں بڑی تبدیلیاں، پیپر کا دورانیہ اب کم کر دیا گیا اسلام آباد(نیوز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com