اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اکمل نامی ایک لڑکا جس نے دعوی کیا ہے کہ وہ انڈے دیتا ہے اور اب تک 20 انڈے دے
چکا ہے انڈونیشیاء میں ڈاکٹرز کو تب حیرانگی کا سامنا کرنا پڑا جب ایک اکمل نامی لڑکے نے دعوی کیا کہ وہ انڈے دیتا ہے اور گزشتہ دو سال سے انڈے دے رہا ہے جن کی تعداد 20 ہو چکی ہے ۔ جب ڈاکٹروں نے اس کی تشخیص کی تو ایکسرے میں بھی ایک انڈہ اس کے جسم میں نظر آیا ۔اکمل کے والد نے بھی اس دعوی کی تصدیق کی ہے اور اس کا کہنا تھا کہ ہمیں پہلے یقین نہیں تھا لیکن اس نے ہمارے سامنے انڈہ دے ڈالا ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کسی انسان کے جسم کے اندر انڈے جیسی چیز کا وجود میں آنا ناممکن سی بات ہے ۔ لیکن اکمل کا کہنا ہے کہ کبھی ایسا اتفاق بھی نہیں ہوا کہ اس نے کوئی انڈا ثابت نگل لیا ہو ۔ جب کہ لڑکے نے ڈاکٹرز کے سامنے بھی دو انڈے دے دئیے۔اس سارے واقعہ کے بعد ڈاکٹرز نے لڑکے کی حالت کا مطالعہ کرنے کے لئے اسے شیخ یوسف ہسپتال میں زیر نگرانی رکھ لیا ہے۔