Home / پاکستان / عید سے پہلے بڑی خوشخبری ، پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق بڑا فیصلہ

عید سے پہلے بڑی خوشخبری ، پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق بڑا فیصلہ

عید سے پہلے بڑی خوشخبری ، پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)عید سے قبل عیدی، پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکس میں کمی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے مئی کے ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی گزشتہ ماہ کی قیمتیں برقرار رکھنے کیلئے سیلز ٹیکس میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر نے مٹی کے تیل اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر عائد سیلز ٹیکس میں کمی کی ہے۔لائٹ اسپیڈ ڈیزل پر عائد سیلز ٹیکس میں 9 فیصد سے زائد اور جبکہ مٹی کے تیل پر عائد سیلز ٹیکس میں ڈیڑھ فیصد کمی کر دی گئی ہے۔ جبکہ پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح کو 17 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس حوالے سے معاون خصوصی سیاسی روابط شہباز گل کی جانب سے بتایا گیا کہ اوگرا نے سمری میں قیمتیں 5سے 10روپے بڑھانے کی سفارش کی تھی، تاہم وزیراعظم نے پرانی قیمتیں برقرار رکھنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت نہیں بڑھائی جائے گی۔

Share

About admin401

Check Also

15جون سے تعلیمی اداروں میں دوبارہ چھٹیاں ، طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی

15جون سے تعلیمی اداروں میں دوبارہ چھٹیاں ، طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی بہاولنگر، اسلام آباد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com