Breaking News
Home / دلچسپ و عجیب / ایرانی عورت نے ازدواجی زندگی بہتر بنانے کے لیے تمام خواتین کو مشورہ دے دیا

ایرانی عورت نے ازدواجی زندگی بہتر بنانے کے لیے تمام خواتین کو مشورہ دے دیا

نیوز ڈیسک! ایران میں سرکاری ٹی وی نے اپنے ایک سماجی پروگرام میں خاتون مہمان کی جانب سے کی جانے والی گفتگو پر

معذرت پیش کی ہے۔ خاندانی امور کی ماہر خاتون نے ازدواجی تعلقا ت کی اصلاح پر روشنی ڈالتے ہوئے بیویوں کو نصیحت کی تھی کہ وہ گرم پانی سے اپنے شوہروں کے پائوں کو دھو ئیں اور پھر ان کے پاوں کو بو سہ دیں۔ مہمان خاتون کی اس بات کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ “مذہبی خاتون شخصیت” نے یزد صوبے کے ٹیلی وڑن پر پروگرام کے دوران خواتین کو نصیحت کی کہ “وہ برتن میں دودھ اور گلاب لے کر اس سے اپنے شوہروں کے پائ وں کو دھوئیں ، ان کا مساج کریں اور پھر دونوں پائوں کو بو سہ دیں۔ اس عمل سے ازدوا جی تعلق مضبوط کرنے اور دل میں گھر کرنے کے حوالے سے بہت فائدہ ہو گا”۔خاتون کا مزید کہنا تھا کہ “ایسا کرنے کے بعد آپ تقریبا ایک ماہ تک محبّت کے مظہر اور تنائو میں کمی ملاحظہ کریں گی اور مسائل بھی آپ سے دور رہیں گے”۔خاتون مہمان کے مطابق “یہاں تک کہ اگر کسی کا شوہر منشیا ت کا عادی بھی ہے تو وہ اس عمل کو کرے اور پھر اپنی زندگی میں ہی معجزہ دیکھ لے”۔پروگرام نشر ہونے کے بعد شہریوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شدید ردود عمل سامنے آئے۔ اس مہم نے سرکاری ٹی وی کو سرکاری طور پر معذرت پیش کرنے پر مجبور کر دیا۔ ٹی وی انتظامیہ نے ایک بیان میں شہریوں سے وعدہ کیا ہے کہ آئندہ سماجی امور کے پروگراموں کو پیش کرتے ہوئے اس کے مواد کا خاص خیال رکھا جائے گا تا کہ خواتین کے جذبات کو مجروح ہونے سے بچایا جا سکے

Share

About admin401

Check Also

10 بچے ایک ساتھ پیدا ہوگئے! پہلے بھی 2 جڑواں بچے تھے لیکن میں 10 بچوں کو ایک ساتھ پیدا کرنے والی خاتون کی دلچسپ کہانی

کچھ وقت قبل جہاں جڑواں بچوں کی پیدائش پر لوگ حیران ہوتے تھے وہیں اب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com