Breaking News
Home / انٹرنیشنل / کنگ خان، اہلیہ اور بیٹے نے بھار ت چھوڑ دیا ،کس ملک گئے ؟ مداحوں کیلئے بڑی خبر آگئی

کنگ خان، اہلیہ اور بیٹے نے بھار ت چھوڑ دیا ،کس ملک گئے ؟ مداحوں کیلئے بڑی خبر آگئی

ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان اور بیٹا آریان خان نیویارک روانہ ہوگئے، ماں اور بیٹے کی ممبئی ائیرپورٹ پر

امریکا روانگی کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے ہیں۔کورونا کیسز میں اضافے کے بعد بھارت کے ہسپتالوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے اور ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے آکسیجن کی کمی ہوگئی ہے۔کورونا کی بگڑتی صورتحال کے دوران کئی بالی وڈ شخصیات نے بھارت چھوڑ دیا ہے جس میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بھی شامل ہیں تاہم اب شاہ رخ خان کی اہلیہ اور بیٹا بھی بیرون ملک روانہ ہوئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان اور بیٹے آریان خان ممبئی سے امریکا کے شہر نیویارک کیلئے روانہ ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور ایک صارف کا کہنا ہے کہ ’بھاگو بھگوڑو بھاگو، اور ان کو آتا ہی کیا ہے چلو بھر پانی میں ڈوب مرو۔ایک اور صارف نے لکھا کہ ’بھاگو سالو سب کے سب بھاگو، پبلک سب یاد رکھے گی، ایک نا ایک دن تو آؤگے واپس ۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بھی کورونا سے صحتیاب ہونے کے بعد چھٹیاں منانے مالدیپ پہنچے تھے جس پر انہیں بھی سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیاتھا۔

Share

About admin401

Check Also

ایک ساتھ 3چھٹیاں۔۔23،24 اور25 ستمبر کو پورے ملک بھر میں چھٹی کا اعلان۔پرائیویٹ اور سرکاری ملازمین کی موجیں ، تعلیمی ادارے بھی بند،شاندار خبر

ایک ساتھ 3چھٹیاں۔۔23،24 اور25 ستمبر کو پورے ملک بھر میں چھٹی کا اعلان۔پرائیویٹ اور سرکاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com