Breaking News
Home / پاکستان / پاکستان میں کل سے کیا ہونے والا ہے؟ خطرناک وارننگ جاری کر دی گئی، شہری احتیاط کریں

پاکستان میں کل سے کیا ہونے والا ہے؟ خطرناک وارننگ جاری کر دی گئی، شہری احتیاط کریں

پاکستان میں کل سے کیا ہونے والا ہے؟ خطرناک وارننگ جاری کر دی گئی، شہری احتیاط کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) بحیرہ عرب جنوب مشرق میں ہوا کا کم دباوُ شدت پکڑنے لگا، محکمہ موسمیات نے سمندر میں غیرمعمولی سرگرمی کے باعث کراچی میں ہیٹ ویو کا خدشہ اظہار کردیا، شہر قائد میں کل سے 31 مئی تک موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ کراچی والے تیار ہوجائیں، کل سے سورج آگ برسائے گا۔ محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کی وارننگ دے دی۔ بحیرہ عرب میں موجود ہوا کے کم دباوُ کی شدت بڑھنے لگی، ہوا کے کم دباو کا کراچی سے فاصلہ 1650کلومیٹر ہے۔ سمندر میں غیر معمولی سرگرمی کا رخ شمال مشرق بھارت کی جانب ہوگا۔ آج رات گئے سے ہوا کا کم دباوُ ڈپریشن میں تبدیل ہونا شروع ہو جائے گا جس کے سبب کراچی میں 28 سے 31 مئی کے دوران موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ سمندری ہوائیں منقطع ہونے سے پارہ 40 سے 42 ڈگری کو چھو سکتا ہے البتہ دن کے اوقات میں شمال مشرق سے ہوائیں چلنے کی توقع کی جارہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کے کم دباوُ کی وجہ توکتے نامی سمندری طوفان ہے تاہم اس طوفان سے پاکستانی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن ماہی گیروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

Share

About admin401

Check Also

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ۔۔پاکستانیوں کے دل کی خواہش پوری ہو گئی

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ۔۔پاکستانیوں کے دل کی خواہش پوری ہو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com