Breaking News
Home / پاکستان / انا اللہ وانا الیہ راجعون ، پاکستان کی انتہائی اہم اور ہردلعزیز شخصیت انتقال کرگئی

انا اللہ وانا الیہ راجعون ، پاکستان کی انتہائی اہم اور ہردلعزیز شخصیت انتقال کرگئی

انا اللہ وانا الیہ راجعون، پاکستان کی انتہائی اہم اور ہردلعزیز شخصیت انتقال کرگئی

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کے معروف ممتاز فنکار فاروق قیصر عرف ’انکل سرگم‘ انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف ممتاز فنکار فاروق قیصر عرف ’انکل سرگم‘ انتقال کر گئے۔ فاروق قیصر کے نواسے نے انتقال کی تصدیق کر دی۔۔ فاروق قیصر نے اپنے مشہور کردار انکل سرگم سے معاشرتی مسائل اجاگر کیے، وہ 1976 ء سے پی ٹی وی کے ساتھ منسلک رہے۔ یاد رہے کہ فاروق قیصر 13 اکتوبر 1945ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے۔ والد کی سرکاری نوکری کی وجہ سے یہ پاکستان کے مختلف شہروں میں گھومتے رہے اور ان کا تعلیمی سفر بھی مختلف شہروں میں تکمیل تک پہنچا یعنی میٹرک پشاور سے ، ایف اے کوئٹہ سے اور گریجویشن نیشنل کالج آف فائن آرٹس لاہور سے کیا جبکہ فائن آرٹس میں ماسٹرز انہوں نے رومانیہ سے کیاجبکہ 1999ء میں کیلیفورنیا امریکا سے ماس کمیونی کیشن میں بھی ماسٹرز کیا ہے۔

فاروق قیصر نے 70 کے اوائل میں نیشنل کالج آف فائن آرٹس لاہور سے گریجویشن کے بعد فنی زندگی کا آغاز کیا، فنکار،صحافی، ٹی وی شو ہدایت کار، پتلی باز، اسکرپٹ مصنف اور صوتی اداکار ہے۔ قیصر اپنی کامکس کتابوں کی وجہ سے مشہور ہیں۔ قیصر کی بنیادی وجہ شہرت انکا افسانوی کردار انکل سرگم جو پہلی بار 1976 میں بچوں کے اردو زبان کے پروگرام کلیاں میں ادا کیا گیا۔

Share

About admin401

Check Also

اللہ حافظ۔۔تحریک انصارف کو تاریخی دھچکا ہر مخالف کا واحد توڑ سمجھے جانے والے کپتان کے دائیں بازو نے اچانک استعفیٰ دے دیا

اللہ حافظ۔۔تحریک انصارف کو تاریخی دھچکا ہر مخالف کا واحد توڑ سمجھے جانے والے کپتان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com