Breaking News
Home / انٹرنیشنل / غریب مسلمان پر قدرت اور قسمت مہربان ہو گئی، آسمان سے 40 کروڑ کا تحفہ

غریب مسلمان پر قدرت اور قسمت مہربان ہو گئی، آسمان سے 40 کروڑ کا تحفہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انڈونیشیا کے غریب مسلمان پر قدرت اور قسمت مہربان ہو گئی، آسمان سے

تقریبا ً چالیس کروڑ کا تحفہ اس کے گھر آن گرا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے 33 سالہ جوشوا نامی شخص کے گھر شہاب ثاقب کا ایک ٹکڑا ٹوٹ کر آن گرا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اس طرح گرنے والے شہاب ثاقب کے ٹکڑوں کی فی گرام کے حساب سے قیمت لگائی جاتی ہے اور سائنسدان اس کی قیمت اعشاریہ 50 سے 5 ڈالر فی گرام تک لگاتے ہیں۔جوشوا انتہائی غریب ہے اور تابوت بنانے کا کام کرتا ہے، وہ اپنے کام میں مصروف تھا کہ اچانک اسے زور دار دھما کے سے کسی چیز کے گرنے کی آواز آئی، وہ گھبرا کر برآمدے کی جانب دوڑا، اسے ایک سوراخ نظر آیا، گرنے والا ملبہ اٹھایا تو اسے عجیب و غریب پتھر نظر آیا جو ابھی گرم تھا، میڈیا رپورٹس کے مطابق آسمان سے گرنے والا یہ ٹکڑا ساڑھے 4 ارب سال پرانا اور نہایت نایاب تھا اس وجہ سے اس کی قیمت 857 ڈالر فی گرام تھی اور 2.1 کلو گرام وزنی یہ پتھر 24 لاکھ 80 ہزار ڈالر میں اس غریب شخص سے خریدا گیا، جو اسے مالا مال کر گیا، پاکستانی روپو ں میں اس کی قیمت تقریباً 40 کروڑ روپے بنتی ہے، اس موقع پر جوشوا نے کہا کہ وہ اب اتنا امیر ہو گیا ہے کہ اپنے لئے بہتر گھر بنوانے کے علاوہ ریٹائرمنٹ کے بعد کا وقت انتہائی اچھے طریقے سے گزار سکتا ہے۔ اسے کہتے ہیں کہ خد جب بھی دیتا ہے تو چھپر پھاڑ کے دیتا ہے۔

Share

About admin401

Check Also

ایک ساتھ 3چھٹیاں۔۔23،24 اور25 ستمبر کو پورے ملک بھر میں چھٹی کا اعلان۔پرائیویٹ اور سرکاری ملازمین کی موجیں ، تعلیمی ادارے بھی بند،شاندار خبر

ایک ساتھ 3چھٹیاں۔۔23،24 اور25 ستمبر کو پورے ملک بھر میں چھٹی کا اعلان۔پرائیویٹ اور سرکاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com