Breaking News
Home / پاکستان / انااللہ و انا علیہ راجعون ، ملک کی نامور سیاسی شخصیت انتقال کرگئی

انااللہ و انا علیہ راجعون ، ملک کی نامور سیاسی شخصیت انتقال کرگئی

انااللہ و انا علیہ راجعون ، ملک کی نامور سیاسی شخصیت انتقال کرگئی

چار سدہ (نیوز ڈیسک) خان عبدالولی خان کی بیوہ اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی سابق صوبائی صدر بیگم نسیم ولی خان انتقال کر گئیں۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں اے این پی کی جانب سے ان کی وفات کی اطلاع دی گئی۔پاکستان کی تاریخ میں بیگم نسیم ولی خان قومی اسمبلی کی نشست پر منتخب ہونے والی پہلی خاتون تھیں۔انہوں نے 1977 کے عام انتخابات میں 8 جماعتوں پر مشتمل پاکستان قومی اتحاد کے ٹکٹ پر ایوانِ زیریں کے 2 حلقوں سے کامیابی حاصل کی تھی تاہم اتحاد کی جانب سے انتخابی عمل کے بائیکاٹ کے سبب وہ اپنی رکنیت کا حلف اٹھانے سے محروم رہی تھیں۔بیگم ولی اے این پی کے سابق رہنما عبدالولی خان کی بیوہ تھیں ، اور سن 1977 میں سرحد کی صوبائی اسمبلی کے لئے منتخب ہونے والی پہلی خاتون تھیں۔ وہ ایک عام نشست پر منتخب ہوئی تھیں۔ انہوں نے پارٹی کے لئے ایک صوبائی اور پارلیمانی لیڈر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور وہ تین بار صوبائی اسمبلی کے لئے منتخب ہوئیں

Share

About admin401

Check Also

بڑی خبر:22 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جب بھی کسی سرکاری ملازم یا سکول کے بچوں کو سرکاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com