Breaking News
Home / پاکستان / تحریک انصا ف کے اہم رہنما کو اپنے ہی والد نے عاق کر دیا،اشتہار بھی شائع کروا دیا

تحریک انصا ف کے اہم رہنما کو اپنے ہی والد نے عاق کر دیا،اشتہار بھی شائع کروا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) 2018 کے جنرل الیکشن میں تحریک انصاف نے تبدیلی کے نام پر کامیابی حاصل کی تھی یہی وجہ تھی کہ عمران خاں پاکستان

تحریک انصاف کے وزیر اعظم منتخب ہوئے تاہم دو سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود تحریک انصاف کی حکومت کوئی خاطر خواہ نتائج نہ دے سکی۔ تحریک انصاف اس وقت پریشانی کا شکار ہے پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری ضلع لودھراں رانا محمد ارسلان کو والد نے عاق کردیا اور ان کے کسی بھی قول و فعل سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ، اس سلسلے میں مقامی اخبار میں اشتہار بھی چھپوادیا۔مقامی اخبار میں چھپنے والے اشتہار کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کے والد رانا شبیر احمد ولد رانا عبدالعزیز خان قوم راجپوت نے کہا کہ ’’ وہ اپنے حقیقی بیٹے رانا محمد ارسلان جو کہ جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف ضلع لودھراں ہے کو بوجہ نافرمانی، گستاخی اور غلط چال چلن اپنی تمام منقولہ و غیر منقولہ جائیداد سے عاق کرتا ہوں ،آئندہ میں اور میری باقی تمام اولاد محمد ارسلان کے کسی قول و فعل کے ذمہ دار نہ ہوں گے اور نہ ہی محمد ارسلان ہمارے گھروں میں داخل ہونے کی کوشش کرے‘‘۔تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے ابھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Share

About admin401

Check Also

یہ تو ٹریلر تھا مون سون کا پہلا سپیل کس تاریخ سے شروع ہوگا؟موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی

یہ تو ٹریلر تھا مون سون کا پہلا سپیل کس تاریخ سے شروع ہوگا؟موسلا دھار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com