Breaking News
Home / پاکستان / سیالکوٹ میں لڑکیوں کے سکول میں کھدائی کے دوران ایسی کیا چیز نکل آئی کہ مزدوروں نے دوڑ لگا دی، خوف و ہراس پھیل گیا

سیالکوٹ میں لڑکیوں کے سکول میں کھدائی کے دوران ایسی کیا چیز نکل آئی کہ مزدوروں نے دوڑ لگا دی، خوف و ہراس پھیل گیا

سیالکوٹ میں لڑکیوں کے سکول میں کھدائی کے دوران ایسی کیا چیز نکل آئی کہ مزدوروں نے دوڑ لگا دی، خوف و ہراس پھیل گیا

سیالکوٹ (نیوز ڈیسک) سرکاری سکول کی تعمیر ومرمت کے دوران کمرہ کی کھدائی کے وقت ایک پرانا کنواں نکل آ یا جو کہ عجیب قسم کا تعمیر ہوا ہوا ہے۔ بتا گیا ہے کہ تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ گڑ منڈی میں واقع گورنمنٹ زیڈ ایم آکسفورڈ گرلز ایلیمنٹری سکول میں جس کی حالت کافی زیادہ خستہ حال ہے اور اس سکول میں مزدور سکول کی تعمیر ومرمت کا کام کر رہے تھے اور جب مزدوروں نے سکول کے ایک کمرہ کی کھدائی شروع کی تو کھدائی کے دوران ایک کنواں برآمد ہوا اس کنواں کی تعمیر عجیب قسم کی ہے اور مزدور اس کنواں کو دیکھ کر ڈر گئے اور کام چھوڑ کر کمرہ سے باہر آگئے۔اس بات کا بھی پتہ چلا ہے کہ کنواں میں سے ایسی آواز بھی سنائی دی گئی جیسے کوئی کنواں میں سانس لے رہا ہو۔لوگ اس کنواں کو جوق در جوق دیکھنے آ رہے ہیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ کنواں کی تعمیر مغلیہ دور کی لگتی ہے۔

Share

About admin401

Check Also

بڑی خبر:22 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جب بھی کسی سرکاری ملازم یا سکول کے بچوں کو سرکاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com