Home / پاکستان / محکمہ موسمیات نے آندھی، طوفان اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے آندھی، طوفان اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے آندھی، طوفان اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی ۔ محکمہ موسمیات نے

بتایا ہے کہ مغرب کی جانب سے کم ہواؤں کے بادلوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بارشوں اور تیز ہواؤں کا سلسلہ تین روز تک جاری رہے گا ، بارشوں سے درجہ حرارت میں دس ڈگری تک کمی ہونے کا امکان ہے ۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی و جنوبی اضلاع میں شدید گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو دوپہر کے بعد بالائی خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھو ہار، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ مزید برآں شدید گرمی کے باعث ملک کے میدانی علاقوں میں جمعرات کو بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں و آندھی چلنے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب اور وسطی و جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہا ہے۔

Share

About admin401

Check Also

امتحانات پالیسی میں بڑی تبدیلیاں، پیپر کا دورانیہ اب کم کردیا گیا، اب پیپر کتنے گھنٹے کا ہوگا؟ طلبا کیلئے بڑی خبر

امتحانات پالیسی میں بڑی تبدیلیاں، پیپر کا دورانیہ اب کم کر دیا گیا اسلام آباد(نیوز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com